Friday, June 19, 2020

کراچی میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی، بالآخر پولیس نے معمہ حل کرلیا

کراچی میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا ہے
پولیس نے کراچی میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی۔

پولیس نے کورنگی عوامی کالونی میں گزشتہ ماہ ڈیڑھ کروڑ کی بینک ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے واردات میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے 90 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں، ملزم سعید اسلام اور عدنان شمسی سے 30،30 لاکھ برآمد ہوئے، ملزم ابو سفیان عرف بابو سے 5 لاکھ 90ہزار روپے برآمد کئے گئے، ملزم وسیم خان، شیراز اور سمیع سے 8،8 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ پہلے بھی مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرچکا ہے، ڈکیت واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرلے گئے تھے، پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ملزمان نے 19 مئی کو الائیڈ بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بینک سے لوٹی گئی رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dk0zOX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times