Monday, June 29, 2020

اٹلی میں بھالو کو سزائے موت کس وجہ سے سنائی گئی؟ حیران کن خبر جائے

اٹلی میں بھالو کو سزائے موت سنائی گئی ہے
اٹلی میں کوہ پیماؤں پر حملے کے جرم میں بھالو کو سزائے موت سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں انوکھی سزا سنا دی گئی، اٹلی کے شمالی علاقہ ٹریٹینو میں گزشتہ ہفتے ایک بھورے رنگ کے بھالو نے باپ بیٹے پر حملہ کر دیا تھا۔

ہائکنگ ٹریک پر ہونے والے حملے میں باپ نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی تاہم بھالو نے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔

جانوروں کے حقوق کی سرگرم تنظیموں نے بھالو کی پھانسی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 سالہ بندر پر ایک شخص کو قتل کرنے اور 250 افراد کو کاٹنے کا الزام تھا۔ جسے عدالت نے سزا سنا دی۔

اب کانپور کے بندر کالوا کو زندگی بھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ چھ سالہ بندر کو آزاد کیا گیا تو یہ لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZkBrmc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times