Sunday, June 28, 2020

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کڑا قدم آگیا سامنے، جانئے خبر میں مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں ہیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، کورونا وائرس کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام ائیر لائن کو کورونا وائرس کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے علامات میں نرلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری کے حامل مسافر کو ائیر لائن ٹکٹ جاری نہ کریں، ٹکٹ لینے کے بعد مسافر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ایئرپورٹ نہیں آئیں، مسافر صرف اطلاع دینے کا پاپند ہوگا۔

’96 گھنٹوں کے اندر کورونا کلیئر کی رپورٹ کے حامل مسافروں کو ترجیح دی جائے گی‘۔

خیال رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر مسافروں کا ائیر پورٹ پر ماسک کے ساتھ ساتھ سینٹائرز اور سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38cEOPZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times