
تفصیلات کے مطابق جن علاقوں کو آج رات سے سیل کیا جائے گا ان میں جوہرٹاوَن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف2، جی، ایچ، جے اورآر شامل ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت مصطفیٰ ٹاوَن، کنال ویو، ای ایم ای، واپڈا ٹاوَن اور پی سی ایس آئی آر فیز2 بھی سیل کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحریہ ٹاوَن کا جیسمین، گلبہار، ایگزیکٹو بلاک، ڈی ایچ اے فیزون، تھری، فائیو اور فور، عسکری9 اور10 کومکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔
انتظامی فیصلے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے علامہ اقبال ٹاوَن کا ستلج بلاک، رچنہ بلاک، نرگس بلاک اوررضا بلاک سیل ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاوَن کا بلاک بی، سی، جی، ایچ، اے، جے، کےاوراین بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل رہے گا۔
حکومتی فیصلے کے تحت کل رات سے گلبرگ میں ظفرعلی روڈ، ظہورالٰہی روڈ، ای ون بلاک، گلبرگ کا بلاک اے، تھری، بی ٹو، بی تھری اوربی ون بھی مہلک وبا میں اضافے کی وجہ سے بند کردیا جائے گا۔
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق جو علاقے سیل کیے جائیں گے وہ آئندہ دو ہفتے تک بند رہیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C3zBho
0 comments: