
صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر ساڑھے تینتالیس ہزار سے زائد کیسز ہیں اور سات سو اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کراچی میں ڈاکٹروں نے ہر ماہ پندرہ روز لاک ڈاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں اور بازاروں میں کم سے کم رش کو یقینی بنانا ہوگا۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہڑتال کا کوئی جواز نہیں۔ سندھ ڈاکٹر اتحاد نے عالمی ادارہ صحت کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ماہ 15 روز لاک ڈاؤن کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے رہنماوں نے کہاکہ اسپتالوں اور بازاروں میں کم سے کم رش یقینی بنایا جائے۔
سندھ ڈاکٹر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا اعلان کرنے والے ڈاکٹرز کو سمجھا رہے ہیں کہ ان حالات میں یہ اقدام مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں کورونا کے دوہزار چارسو ستاسی کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے سترہ سو پچپن کراچی سے رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں نئے کیسز میں سے چارسو اٹھانوے ضلع شرقی، چار سو تینتالیس جنوبی، چار سو نو وسطی، ایک سو تہتر ملیر، ایک سو سترہ غربی اور ایک سو پندرہ ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔
پاکستان میں جون کے پہلے دس روز خطرناک ثابت ہوئے ہیں اور ان دنوں میں چھیالیس ہزار سے زائد کوروناکیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آٹھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 356 ہو گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dU1Gpp
0 comments: