
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوائس فلون کو 4 لاکھ 23 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فرانسوائس فلون پر 10 سال کے لیے انتخابات لڑنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر فرانسوائس فلون، ان کی اہلیہ پینیلیپی اور ساتھی مارک جیلوڈ مجرم قرار دیے گئے ہیں۔
فرانسیسی وزیر اعظم پر کسی خدمت کے بغیر بیوی، بچوں اور ساتھی کو لاکھوں یوروز تنخواہ دینے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔
گزشتہ سال اسرائیل کی ضلعی عدالت نے سرکاری خزانے کے غلط استعمال، دھوکا دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی پاداش میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو کی بیگم سارا نیتن کو 15267 ڈالر ہرجانے کی سزا سنائی تھی۔
خاتون نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے 2018 میں سرکاری خزانے سے99300 ڈالر کا غلط استعمال کیا۔ قبل ازیں ایک سال سے اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ اپنے اوپر لگنے والے الزام کا دفاع جھوٹ بول کے کر رہی تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YHu09r
0 comments: