Tuesday, June 9, 2020

خالی پلاٹ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد، مقتولین کو سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا

لاش
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ایک خالی پلاٹ سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد میں ایک خالی پلاٹ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کی شناخت بشیر احمد اور قربان کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں، مقتولین کو سروں میں ایک ایک گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان ہیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول نہیں ملے۔

منگھوپیر پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے شاہی آباد فرنٹیئر کالونی میں 2 ملزمان مبینہ طور پر 54 تولے سونا اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولری کی دکان پر ڈکیتی کے بعد بھاگنے والے ملزمان کی موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل گلی میں بھاگے اور شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیولری کی شاپ پر مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی ہے، ملزمان کی چھوڑی ہوئی موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dPJmOp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times