Monday, June 22, 2020

علی الصبح انصاف کا گلا گھونٹا گیا، 2 بھارتی اہلکار واپس اہنے ملک روانہ

2 بھارتی اہلکار سلواداس پال اور دویمو براہمہ وطن روانہ ہوگئے ہیں
اسلام آباد میں گاڑی سے راہ گیر کو ٹکر مار کر زخمی کرنے والے 2 بھارتی اہلکار سلواداس پال اور دویمو براہمہ وطن روانہ ہوگئے، دونوں اہلکاروں پر راہ گیر کو زخمی کرکے فرار کی کوشش اور جعلی کرنسی کی ایف آئی آر درج ہے۔

بھارت نے گاڑی سے راہ گیر کو ٹکر مار کر زخمی کرنے والے 2 بھارتی اہلکار واپس بلالیے، دونوں بھارتی اہلکار آج علی الصبح بھارت کے لئے روانہ ہوئے، سلواداس پال اور دویمو براہمہ واہگہ کے راستے سے بھارت جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکاروں کو گروپ کیپٹن مانومدھا، سیکنڈ سیکرٹری سندرم روانہ کرنے گئے، واپس بلائے گئے دونوں بھارتی اہلکار ہائی کمیشن میں ڈرائیورز کے طور پر کام کر رہے تھے۔

دونوں بھارتی اہلکاروں پر راہ گیر کو زخمی کرکے فرارکی کوشش اور جعلی کرنسی کی ایف آئی آر درج ہے۔

یاد رہے 15 جون کو تیزرفتارگاڑی میں سوار دو بھارتی اہلکاروں نے اسلام آباد میں ایک شخص کو ٹکر مار کر زخمی کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود شہریوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تاہم یہ اہلکار بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف ممبر ہیں اور انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے لہذا گرفتاری کے چند گھنٹے بعد وزارت خارجہ کی تحریری درخواست پر انہیں بھارتی کمیشن کے سینئرافسر کے حوالےکر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نکلے تھے، اہلکار سلوا دیس پال کے قبضے سے دس ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی تھی، بر آمد کی جانے والی کرنسی قبضے میں لے لی ہے اور جعلی کرنسی کو مال مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/313ZCYl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times