Friday, June 19, 2020

برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55 ہزار 209 کیسز رجسٹرڈ

برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 55 ہزار 209 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔

صرف 24 گھنٹوں میں 55 ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 57 ہزار ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 22 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Nafroq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times