
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کو وِیڈ 19 کے تشویش ناک مریضوں کے لیے ریمڈیسیور اینٹی وائرل دوا کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ڈریپ نے ریمڈیسیور کے ایمرجنسی استعمال کے لیے امپورٹ اور رجسٹریشن لیٹرز جاری کر دیے ہیں، ایف ڈی اے نے حال ہی میں ریمڈیسیور کے استعمال کی منظوری دی ہے۔
انھوں نے کہا ریمڈیسیور کی بڑھتی طلب کے پیش نظر 2 امپوٹرز اور 14 لوکل مینوفیکچررز کو اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے، ریمیڈیسیور کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تشویش ناک مریضوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
ادھر ترجمان ڈریپ نے کہا ہے کہ امریکا، جاپان اور برطانیہ کی اجازت کے فوراً بعد ڈریپ نے این او سی کا اجراء شروع کیا، انجکشنز کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس بلایا گیا، کابینہ اجلاس کو دوا کی قیمت تجویز کرنے کے لیے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا بھی اجلاس بلایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکی کمپنی گِلی یَڈ نے پاکستان کو اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور بنانے کی اجازت دے دی ہے، یہ دوا اب پاکستان میں بی ایف بائیو سائنسز تیار کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dn6x1r
0 comments: