Sunday, June 14, 2020

نئے مالی سال حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالرقرض لے گی

 حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالرقرض لے گی
 نئے مالی سال میں حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی۔

مالی سال 2020-21 کیلیے حکومت کی جانب سے پروجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیے جائیں گے۔

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر ادھار تیل کی مد میں، ڈیڑھ ارب ڈالر یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے قرضے حاصل کیے جائیں گے۔کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3edlnsN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times