Monday, June 22, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 11نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج 22جون کو ہوگا۔

ای سی سی اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔

اجلاس میں گندم کی قیمتوں میں استحکام کےلیے اقدامات پر غور ہوگا جبکہ آکسیجن گیس اور سلینڈر کی بلا تعطل سپلائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے افسران کے لیے اعزازیہ کی منظوری متوقع ہے جبکہ حساس ادارے کو 45 ایکٹر زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری پر غور ہوگا۔

اسلام آباد پولیس کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے 3کروڑ 64لاکھ کی گرانٹ پر غور ہوگا۔

اسکے علاوہ سی ڈی اے کے لیے 25لاکھ روپے کی گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cmj20i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times