
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ماضی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریم پیئرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں شائقین کرکٹ کے علاوہ کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں، نسیم شاہ کا غصہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ بولرز میں سے عمران خان کے ساتھ بولنگ کرنے کا انتخاب کریں گے، شعیب اختر نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے بولنگ کرتے تو دونوں کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی ہے۔
Attitude ✅
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 4, 2020
Aggression ✅
Hunger for wickets ✅
Rawalpindi Express, @shoaib100mph reveals his #DreamPairs.
A real legend of the game is his pick from the former star and a future star is his pick from the current lot!@iNaseemShah | @ImranKhanPTI https://t.co/cq402q2uQ0 pic.twitter.com/eSwqlS4oS3
دوسری جانب نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے بعد اب شعیب اختر کی جانب سے مجھے اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے پر ان کا مشکور ہوں، اپنے پسندیدہ فاسٹ بولرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ جن فاسٹ بولرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ بولنگ کی خواہش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے، فاسٹ بولر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے، شعیب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YBzSBw
0 comments: