
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سےپلوامہ میں 3سے زائد کشمیری زخمی ہو ئے، بھارتی فوج نےکورونا کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کامنصوبہ بنارکھاہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، بھارتی فوج کےافسران کشمیریوں پر کارپٹ بمباری جیسے بیانات دے رہے ہیں، یہ بیانات بھارتی منصوبہ واضح کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑا رہی ہے، بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔
چند روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ وادی میں درندگی کے ردعمل میں بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے، جبکہ کشمیر میں صورت حال برعکس ہے، یو این سیکریٹری بیان کے برعکس کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا، کرونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35G0bIs
0 comments: