Thursday, May 7, 2020

ہیٹ ویو الرٹ: سمندری ہوائیں بند، سورج کا پارہ آج بھی برہم

کراچی میں چار روزہ ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے
کراچی میں چار روزہ ہیٹ ویو کا دوسرا روز ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں اور سورج کا پارہ آج بھی چڑھا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی سورج کا پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کہتے ہیں کہ شہر کا موسم آج شدید گرم اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت 8 مئی تک محسوس کی جاسکتی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو اس موسم میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fuMjoA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times