Tuesday, May 19, 2020

کورونا سے دنیا بھر میں کتنے افرادغربت کا شکار ہوسکتے ہیں؟ عالمی بینک کی چونکا دینے والی رپورٹ

کورونا سے دنیا بھر میں کتنے افرادغربت کا شکار ہوسکتے ہیں؟ عالمی بینک کی چونکا دینے والی رپورٹ
عالمی بینک نے متنبے کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی۔
عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے کاروبار میں نقصان اٹھا چکے ہیں جب کہ صحت کے نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔

عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے تخمینے کے مطابق کورونا وائرس جلد ہی 6 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دے گا جو گزشتہ تین سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے ہونے والی تمام پیشرفت کو پس پشت ڈال دے گا۔

واضح ہے عالمی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر ایک اسکیم پر کام کیا تاکہ غریب ممالک کو اس سال کے آخر تک جی 20 ممبروں کو دیے گئے قرضوں کی ادائیگی پر قرض سے نجات کی درخواست کی جاسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Zky3Jr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times