
91 سالہ ولسن جرمن نے امریکا کے 11 صدور کے لیے خدمات انجام دیں اور تقریباً 5 دہائیاں وائٹ ہاؤس میں گزاریں، وہ وائٹ ہاؤس میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شامل ہیں۔
ولسن جرمن نے 1957 سے 2012 تک وائٹ ہاؤس میں کلینر، خانساماں اور ڈورمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1957 میں صدر آئزن ہاور کے دور سے کیا اور صدر اوبامہ کے دور تک وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ولسن جرمن وائٹ ہاؤس میں پہلے کلینر کے طور پر کام کرتے تھے جنہیں سابق خاتون اول جیکی کینیڈی نے خانساماں کے طور پر ترقی دی تھی۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ ولسن جرمن کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور ان کی گزشتہ ہفتے موت واقع ہوئی۔
امریکی صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ نے ولسن جرمن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Tonight on @fox5dc at 10p -
— ShawnYancy (@Fox5Shawn) May 20, 2020
He served at the pleasure of 11 U.S. Presidents... during his 55 years at the White House.
Last weekend, he passed from COVID-19.
My exclusive interview with the granddaughter of White House butler, Wilson Jerman is next! pic.twitter.com/SBiXbQLiud
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zkLpef
0 comments: