
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اور شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں ساری دنیا کی معیشت ڈوب گئی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جس کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاک ڈاوَن میں نرمی کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وبا ختم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن میں نرمی معیشت کو بدحالی سے بچانے کے لیے کی گئی ہے اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZvCrp6
0 comments: