
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہونے کے باوجود ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیئے۔
اب جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟خدارا یہ فیک اکاونٹس کیلے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہیں۔سندھ کے صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر فیک اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں۔
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) May 8, 2020
عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے۔
بیانات نہیں سہولیات دو
انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات، روزگار کے تحفظ، ملازمین کو نہ نکالنے والے کاروباروں کو سہولیات کل 1200 ارب کا پیکج دیا، پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ خدارا یہ فیک اکاؤنٹس کیلے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہیں، سندھ کے صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر فیک اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں۔ عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے۔ صرف بیانات نہیں سہولیات دو۔
وزیراعظم بنتے ہی سڑک پر پڑے شہریوں کو ریاست کا مہمان بنایا۔بیروزگاروں اور بیوہ خواتین کیلے احساس کفالت کا آغاز کیا۔کرونا کی وبا پھیلی تو ترجیح پھر محنت کش طبقہ ٹھہرا۔
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) May 8, 2020
عمران خان کا "احساس" پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا پروگرام بنا۔#EhsaasByPMIK
انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سڑکوں پر پڑے شہریوں کو ریاست کا مہمان بنایا، بیروزگاروں اور بیوہ خواتین کیلے احساس کفالت کا آغاز کیا۔
کورونا کی وبا پھیلی تو ترجیح پھر محنت کش طبقہ ٹھہرا۔ عمران خان کا “احساس” پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا پروگرام بنا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ckx9QX
0 comments: