Monday, May 11, 2020

بیرون ملک سے آنے والے مسافر سیدھا گھر نہیں جاسکتے، کس اہم مرحلے سے گزرنا پڑے گا؟ اہم تفصیلات جانئے

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سیدھا قرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا۔ نجی یا سرکاری قرنطینہ مرکز میں قیام کا انتخاب مسافر حضرات خود کر سکتے ہیں۔

قرنطینہ مرکز میں چوبیس گھنٹوں کے دوران این آئی ایچ مسافروں کے تشخیصی ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرے گا اور نتیجہ منفی آنے کی صورت میں مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو قرنطینہ مرکز میں ہی قیام کرنا ہوگا۔ مریض سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتا ہے۔

پرائیویٹ اسپتال کے اتنخاب کی صورت میں مریض اخراجات خود برداشت کرے گا۔ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں پانچ سو روپے ادا کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری ہے اور ان افراد کو پندرہ دن قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bpVNyi

0 comments:

Popular Posts Khyber Times