Thursday, May 7, 2020

کس نے کیا مجبور کہ حمزہ علی عباسی کو گٹار اٹھانا پڑگیا؟ جانئے دلچسپ خبر

حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گٹار پر ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی دھن نہایت خوبصورتی سے بجارہے ہیں۔

ترک ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ جسے ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔

پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے جب کہ عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

’’ارطغرل غازی‘‘ کے مداحوں میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس ڈرامے کی دھن گٹار پر بجارہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی اتنی خوبصورتی سے دھن بجارہے ہیں کہ لوگ ان کا یہ ٹیلنٹ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xG0zKc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times