Thursday, May 28, 2020

ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان، اہم خبر آگئی

کورونا وائرس
برطانوی حکومت نے آئندہ روز سے ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسی سلسلے میں برطانوی حکومت نے جمعرات سے ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے ذریعے مریضوں سے ملنے والے تمام افراد کو ٹریس کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہو جائیں گی تاہم برطانوی سائینسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں اور اس کے ذریعے صرف پندرہ فیصد انفیکشن کنٹرول ہونے کا امکان ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اس نظام کے لاگو ہونے کے ساتھ ہی کورونا کی علامات ظاہر ہونے والے تمام افراد بھی سات روز کیلئے آئسولیشن میں جانے کی بجائے فوری ٹیسٹ کرا سکیں گے۔

وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے جان چھڑانے کیلئے ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم اور جدید طریقے اپنانے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر کوشش جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2B1SP6y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times