محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
پیر کو خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی میں 26 ملی میٹر، پارا چنار میں 14 ملی میٹر، مالم جبہ میں 09 ملی میٹر، میرکھانی ، کاکول اور بالاکوٹ میں 04 ملی میٹر، سیدوشریف میں ایک ملی میٹر جبکہ کشمیر کے اضلاع مظفر آباد میں 09 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے علاقے اسلام آباد میں 03 ملی میٹر، راولپنڈی میں02 ملی میٹر اور چکوال میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WKIGCF
0 comments: