Tuesday, May 12, 2020

عید کے تینوں روز کرفیو اور مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا

 کرفیو اور مکمل لاک ڈاون
سعودی عرب نے کورونا وائرس کاپھیلاو سے روکنے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 23 مئی سے 27 مئی تک 24 گھنٹے کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ رمضان کے اختتام تک شہروں میں نافذ کرفیو میں نرمی جاری رہے گی۔

سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق لوگوں کو صبح نو بجے سے پانچ بجے تک روزانہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری اور ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر جاسکتے ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بدستور مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ رہے گا اور یہ پابندیاں رمضان کے اختتام اور پھر عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہیں گی۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کےمزید 1911 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42925 تک پہنچ چکی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل مریضوں میں 31 فیصد سعودی شہری جبکہ باقی غیر ملکی ہیں147 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2520 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایاب ہونے ہونے والوں کی کل تعداد15257 ہوگئی ہےانہوں نے کہا ہے کہ نو مریض ہلاک ہوگئے ہیں، کورونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 264 ہے

خیال رہے سعودی عرب نے 26 اپریل کو ملک بھر میں نافذ کرفیو میں جزوی نرمی کا اعلان کیا تھا اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔ تاہم مکہ مکرمہ اور بعض دوسرے علاقوں میں نافذ لاک ڈاؤن کو نہیں ہٹایا گیا تھا اور اس کو 13 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔منگل کو اب اس میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SZOEhE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times