Sunday, May 24, 2020

خادم الحرمین کی جانب سے پورے عالم اسلام کو عید کی مبارک باد

شاہ سلمان بن عبدالعزیز
عودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پرملک کے شہریوں اور مقیم غیرملکی تارکین وطن کی جانب سے کورونا کی وبا کے پیش نظر سماجی دوری اختیار کرنے اور صحت کےحوالے سے وضع کردہ طریقہ پرعمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عید سے متعلق خصوصی پیغام میں سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں اور تارکین وطن کی طرف سے کورونا کی وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر اور وزارت صحت کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد پر شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نہ صرف مملکت کے شہریوں بلکہ ملک میں مقیم غیرملکیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مملکت کے شہریوں کی آرام و راحت کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ خادم الحرمین الشریفین نے کورونا کی وبا کے خلاف نبرد آزما سرکاری اور نجی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AXhZU2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times