Thursday, May 28, 2020

سابق ایم اپی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج

عاطف مزاری اور شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے سابق ایم اپی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔عاطف مزاری کو کھانا کھانے کے دوران بڑے بیٹے نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق عاطف مزاری کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گئے تھے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری کے قتل کا مقدمہ تھانہ عمرکوٹ میں بیٹے باسط مزاری کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عاطف مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 روجھان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TMG6vc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times