Monday, May 25, 2020

کورونا وائرس کے لیے کوانٹ لیز ٹیکنالوجی موثر ثابت، اماراتی حکومت کا بڑا اعلان

کوانٹ لیزٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کا سراغ اور اس کی تیز ترین تشخیص کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جلد شروع کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف لیبارٹری نے کورونا وائرس کی لمحوں میں تشخیص کرنے والی جدید ترین لیز ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی ماہرین کرونا کے مشکوک کیسز یا نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص کے لیے برق رفتار ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی مہارت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت متحدہ عرب امارات کو پوری دنیا میں نمایاں پوزیشن مل سکتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت خون کے خلیوں میں کرونا وائرس پہنچتے ہی اس کاپتہ لگایا جاسکتا ہے۔

لیزر ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد پورے ملک میں کورونا کی تشخیص کے ٹیسٹ بڑے پیمانے پر تیزی سے کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ متاثرین پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

طبی عملے میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

اماراتی وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے کا کہنا ہے کہ ’ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوانٹ لیز کی ٹیکنالوجی موثر ثابت ہوگی، ہم دنیا بھر کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہیں سب لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں‘۔

انہوں نےمزید کہا کہ ’ نئی ٹیکنالوجی کے موثر ہونے کی آزمائش کے بعد بہترین نتائج کی امید ظاہر کی جارہی ہے،اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے کہ لیزر ٹیکنالوجی کی بدولت ہمارا معاشرہ محفوظ ہوجائے گا ‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZxYvj5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times