Saturday, May 2, 2020

سعودیہ عرب جانا اب اتنا آسان نہیں، کورونا ٹیسٹ کا منفی آنا لازمی قرار۔۔۔ نیا ایس او پی جاری

سعودیہ جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی قرار دیدیا ہے
کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی ایوی ایشن ’’گاکا‘‘ نے لاک ڈاون کے دوران سفر کرنے والوں کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ہر مسافر کو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا۔

اگر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دے دیا ہے جس میں بتانا ہوگا کہ مسافر کبھی کورونا کا شکار ہوا یا نہیں، تمام مسافر پرواز میں ماسک پہنیں گے ، عمل نہ کرنے والوں کیخلاف ائیرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d48VdE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times