Tuesday, May 26, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر برہم مگر کیوں؟ اہم اعلان کردیا

ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر بھی برہم ہو گئے ہیں، انھوں نے سوشل ویب سائٹ کو آزادئ اظہار کا مخالف قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اب ٹویٹر کو نشانہ بنا لیا ہے، اس سے قبل گزشتہ دنوں وہ مسلسل عالمی ادارہ صحت کو نشانہ بناتے رہے ہیں، انھوں نے سوشل ویب سائٹ سے متعلق کہا کہ ٹویٹر آزادئ اظہار کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

دل چسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بیان ٹویٹر ہی پر جاری کیا، انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سوشل ویب سائٹ اظہار کی آزادی کا گلا گھونٹ رہا ہے لیکن امریکی صدر کی حیثیت سے میں ٹویٹر کو ایسے نہیں کرنے دوں گا۔

ٹرمپ نے یہ الزام بھی لگایا کہ آیندہ صدارتی الیکشن کے لیے جاری انتخابی مہم میں مداخلت کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف ٹویٹر نے ووٹنگ فراڈ کے الزامات پر مبنی ٹرمپ کے ٹویٹ بے بنیا دقرار دیے، ووٹنگ فراڈ کے ٹویٹ پر ٹویٹر نے صارفین کے سامنے حقائق بھی رکھ دیے، ٹرمپ نے کرونا وبا کے دوران ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو بھی فراڈ قرار دیا تھا۔

امریکی صدر کے الزامات کا سلسلہ یہاں نہیں رکا بلکہ انھوں نے گورنر کیلی فورنیا پر لاکھوں بیلٹ پیپرز تقسیم کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2B8KaQ5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times