
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں موجود کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کینیڈین شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے دو خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
ایک پرواز پی کے 798 اتوار 3 مئی کو کراچی سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگئی، جب کہ دوسری پرواز 4 مئی کو لاہور ایئرپورٹ سے ٹورنٹو ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگی۔
ہائی کمیشن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صورت حال کے تناظر میں اب تک 12 فلائٹس اپریٹ ہوچکی ہیں۔ جس کے ذریعے 3500 سے زائد مسافر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ہائی کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ افراد کو کینیڈا واپس جانا چاہتے ہیں، ایسے شہریوں کیلئے اب بھی محدود تعداد میں ایئر ٹکٹ دستیاب ہیں۔ ایسے شہری جو واپس کینیڈا جانا چاہتے ہیں وہ اپنے آر او سی اے رجسٹریشن کو گاہے بگاہے اپ ڈیڈ کرتے رہیں.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d7wbrl
0 comments: