Thursday, May 21, 2020

فواد چوہدری نے بتادیا کہ عید کب ہوگی اور رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملک میں عید الفطر24مئی کوہوگی ، رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید مناناچاہتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا، یہ بھی بتاؤں گاکہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے ، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر بتارہاہےکہ 24مئی کو عید آرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے جو وقت گزرجائے اچھ اہے،کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت47مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو تو مشکل ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک سےلاکر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZpqYHQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times