Friday, May 15, 2020

کراچی جناح اسپتال میں میت نہ دینے پر ہنگامہ، متعدد افراد زیرحراست

جناح اسپتال میں میت نہ دینے پر ہنگامہ
کراچی کے جناح اسپتال ميں ميت حوالے نہ کرنے پر وارڈ میں توڑ پھوڑ کرنے پر پوليس نے 10 افراد کو حراست ميں لے ليا۔

ڈائريکٹر جناح اسپتال سيمی جمالی نے دعویٰ کيا ہے کہ 60 سالہ مريضہ کو چيسٹ انفيکشن تھا جنہیں ڈاؤ اوجھا کيمپس سے کرونا کے شبے ميں جناح اسپتال منتقل کيا گيا تھا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق خاتون کے ٹيسٹ کےليے نمونے ليے گئے تھے جس کے نتائج کا انتظار تھا مگر اس دوران خاتون انتقال کرگئيں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او پی کے بغیر ہم میت ورثاء کے حوالے نہیں کرسکتے۔

اسپتال انتظاميہ نے لواحقين کو ميت حوالے نہ کی جس پر لواحقين نے ہنگامہ کرتے ہوئے اسپتال ميں تھوڑ پھوڑ شروع کر دی۔

واقعے کے بعد پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WwoAwV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times