Monday, May 18, 2020

بسوں کے کرایوں میں کتنے فیصد کمی کا اعلان؟ مسافروں کیلئے خوشخبری آگئی

بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے
انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی۔

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن شکیل اشرف بٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے جو ایس او پیز تیار کیے ہیں وہ آسان ہیں اور بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی کوشش سے ٹرانسپورٹ کو کھولاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کرنا ہے اور سینیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے دعویٰ کیا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بسوں کے کرایوں میں بھی 15 فیصد کمی کی جائے گی۔

شکیل اشرف بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیکسز اور ٹول ٹیکسز میں ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کہا کہ حکومت کے اعلان کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہمارا کام ہے۔

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب شکیل اشرف بٹ نے پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی کہ جہاں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہوگا وہیں گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔

انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب کی جانب سے پریس کانفرنس ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب جنوبی پنجاب میں گاڑی کے نہ چلانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TdiMXi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times