Monday, May 11, 2020

اداکارہ مایا علی، مہوش حیات نے مدرز ڈے پر کیا سرپرائز دیا، سوشل میڈیا پر چرچے

اداکارہ مایا علی اور مہوش حیات
گزشتہ روز دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اپنی والدہ سے پیار کا اظہار کرنا ہے بلکہ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔

عام لوگوں کی طرح معروف شخصیات نے بھی مدرز ڈے منایا اور ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنی والدہ کو اُن کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’میرے لیے ہر دن مدرز ڈے ہی ہے۔ آپ کا شکریہ آپ نے مجھے مضبوط، پراعتماد خاتون بنایا اور میری ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑی رہیں‘۔

من مائل کی منو یونی مایا علی نے خود اپنی والدہ کے لیے کیک بنایا اور انہیں مدرز ڈے کا سرپرائز دیا۔ مایاعلی نے اپنی والدہ کے لیے لکھا کہ آپ میری طاقت، میرا سکون، میری رحمت اور میری ہیرو ہیں۔ میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی حورین کے ساتھ مدرز ڈے منایا اور ماؤں کے نام پیغام دیا کہ آپ اپنی بیٹی کے لیے بہترین رول ماڈل ہیں لہٰذا کبھی ہمت نہ ہاریں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zrp0f6

0 comments:

Popular Posts Khyber Times