Sunday, May 3, 2020

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا منفی زون میں آغاز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا منفی زون میں آغاز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 303 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ تاہم ابتدا میں ہی 303 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 33 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 29,205,580 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,702,222,605 بنتی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔

دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں جس کی زد میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے سرمایہ دار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور کاروبار پر منفی اثرات ہیں تاہم گزشتہ دو ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fgauad

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times