
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انکشاف ہوا کہ شاہی خاندان کی بڑی بہو خفیہ ہیئر ڈریسر بھی ہیں۔38 سالہ برطانیہ کی شہزادی ڈچز آف کیمبرج ، کیٹ مڈلٹن نے محل ہی میں اپنے دو بچوں 6 سالہ جورج اور 5 سالہ شارلٹ کے بالوں کی تراش خراش کی ہے۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن ان صلاحیتوں کی ماہر ہیں ، اْن کی والدہ کیرول مڈلٹن نے کیٹ اور اْن کی چھوٹی بہن پیپا کو بچوں کے بال کاٹنا اور کھانا بنانا بھی سکھا رکھا ہے، مڈلٹن سِسٹرز کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی یہ روایت ہے کہ بچے گھر میں ہی بال کٹوا تے ہیں، جارج اور شارلٹ کی شاہی محل میں کافی دیکھ بھال کی جاتی ہے، جورج کے بال چھوٹے اور کاٹنے میں آسان ہیں جبکہ شارلٹ اپنے چہرے پر بالوں کا آنا پسند نہیں کرتی اور شارلٹ کے بال اتنے لمبے ہیں کہ آسانی سے پونی ٹیل بنائی جا سکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eBeUaP
0 comments: