Saturday, May 30, 2020

حکومت نے بروقت ٹڈی دل سپرے نہ کرکےکتنے اربوں کا نقصان کیا؟ احسن اقبال نے اہم حقیقت سے آشنا کردیا

مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال
مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اناڑیوں کی کورونا لاک ڈاؤن پر کوئی حکمت عملی نہیں، انہیں لاک ڈاؤن اور بند کرنے کا علم ہی نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی بھی ناکام ہوچکی ہے،حکومت او آئی اجلاس میں بھارت کے خلاف آزاد کشمیر کی قرارداد پیش کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت ٹڈی دل سپرے نہ کرکے 8 سو ارب کا نقصان کیا ہے، حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ اور ترقی داؤ پر لگ چکی ہے۔ معیشت بحران سے پاکستان کی 9 درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نیب گردی کے ذریعے اپوزیشن کےخلاف کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، جھوٹے مقدمات درج ہوں یا ہم گرفتار ہوں لیکن سچ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی حکومت کی دوسالہ کارکردگی سے ملک پیچھے چلا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36JanQG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times