
امریکی صدر نے کورونا ٹاسک فورس کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ ٹاسک فورس نے مریضوں کو تیزاب پلانے سمیت امریکی صدر کی تمام بچگانہ تجاویز کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ٹاسک فورس کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔تاہم وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔۔۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معیشت کو پانچ سال کے لیے بند نہیں کرسکتے، حکمت عملی تبدیل ہورہی ہے ،ملک میں کاروبار کھولنے جارہے ہیں۔ ملک میں بحالی عمل کی نگرانی کے لیے نئی ٹیم بنے گی۔زرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے نئے سربراہ جیئرڈ کشنر ہوں گے۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ اٹھاون ہزار تین سو چھبیس ہو چکی ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادسینتیس لاکھ ستائیس ہزار تین سو چھبیس تک پہنچ چکی۔بارہ لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا سے مزید ایک ہزار تین سو چھیانوے افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد بہتر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بارہ لاکھ سینتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے ،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ چھ سو سے زائد ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YIinPZ
0 comments: