Wednesday, May 27, 2020

ایران میں کتنے لاکھ سے زائد افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے؟ اچھی خبر آگئی

ڈاکٹر کیانوش جہانپور
ایران میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ دو ہزار سے زائد افراد کو اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ اب تک 120311 افراد کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی24 گھنٹے میں2311نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ31652 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر کیانوش جہانپور کے مطابق کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے اکیاون اموات سامنے آئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد7300 ہو گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36x9R8m

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times