Friday, May 15, 2020

برسات کے منتظر کراچی کے روزے دار ہوجائیں ہوشیار، کب سے کب تک سورج آگ برسائے گا؟ جانئے پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے ایک اور معتدل ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی ہے
محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے ایک اور معتدل ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی، سورج کے تیور بدلنے لگے روزے داروں کے پسینے بہنے لگے۔

ملک بھرمیں بارشیں لیکن کراچی میں گرمی کا زور برقرار رہے گا۔ شدید دھوپ، سمندری ہوائیں منقطع اور پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرنے کے لئے تیار ہو تو سمجھ لیں کہ ہیٹ ویو کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ 17 مئی سے ہیٹ ویو شہر کا رخ کرے گی۔

17 سے 21 مئی تک درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے مغرب سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cAuHGg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times