Wednesday, May 27, 2020

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع

 ثانیہ نشتر
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی پروگرام جاری ہے، پیر سے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں۔

ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے، ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zCHcCG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times