Saturday, May 30, 2020

مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری، مسجد نبوی اور مسجد الاقصیٰ سے متعلق اہم اعلان جاری

مسجد الاقصیٰ عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے
مسلمانوں کے مقدس مقامات مسجد نبوی اور مسجد الاقصیٰ کو عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم تمام افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری فرمان کے مطابق نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے اور جماعت کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا۔

آج سماجی فاصلے کو اختیار کرتے ہوئے مسجد نبوی میں نماز فجر ادا کی گئی ہے۔ نماز فجر کی ادائیگی مسجد نبویؐ کے قدیمی حصے کے بجائے نئے توسیعی حصے میں ادا کی گئی۔

حرم کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے قالین ہٹا دیئے گئے ہیں اور حرم کی گنجائش کے حساب سے صرف40 فیصد نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمام نمازیں حرم کے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ادا کی جائیں گی جب کہ حرم کا پرانا حصہ اور روضہ رسولﷺ زائرین کے لیے بند رہے گا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کو بھی نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ مسجد الاقصیٰ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے نمازیوں کوماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسجد الاقصیٰ کو مارچ سے نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کے انتظام وانصرام کے ذمے دار محکمہ اوقاف نے کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی لگائی تھی تاہم اذان مقررہ وقت پر دی جاتی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZSpCFK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times