Friday, May 29, 2020

سعودی سول ایوی ایشن نے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا

سعودی ایوی ایشن
سعودی عرب کے شعبہ ہوابازی (سول ایوی ایشن) نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے مفصل ہدایات نامہ جاری کردیا ہے جس پرعمل کرنا ہر ایک پر لازم ہوگا، ماسک نہ پہننے والے کو بورڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی خبررساں ایجنسی نے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ضوابط بارے کہا ہے کہ اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ طبی ماسک اور دستانے استعمال کریں۔ مسافر فلائٹ سے 2 گھنٹے قبل ایئر پورٹ پر پہنچیں،دستانے اور ماسک دوران پرواز اور جہاز سے اترنے کے بعد بھی استعمال کیے جائیں۔

ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ مسافر ہاتھوں کو مستقل طور پر سینٹائز کرسکیں۔ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اندرون ملک سفر کے لیے ٹکٹ آن لائن ہی خریدے جاسکیں گے۔

ایئرپورٹ پر آنے والے تمام مسافروں کا درجہ حرارت مانیٹرکیاجانالازمی ہے۔ وہ مسافر جو درجہ حرارت چیک کرانے سے انکار کریں گے یا ماسک استعمال نہیں کریں گے، انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gzbveh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times