
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر میں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔
عدالتی حکام کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روز اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج آ گئی ہے جو منفی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے اسٹاف میں شامل 6 دیگر افراد کی کورونا رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکریٹری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، سیکریٹری بلاک سیل
عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ملازمین کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کی ٹیم جسٹس اطہر من اللہ کے سیکریٹری اسد کھوکھر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ ہائیکورٹ کی ڈسپنسری پہنچی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wcbrcm
0 comments: