Thursday, May 14, 2020

آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن، جانئے کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟

پاکستان اسٹاک مارکیٹ
پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس میں200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج جب اسٹاک مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33ہزار804 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہونے کے30 منٹ بعد ہی انڈیکس میں 190 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم اس کے بعد کچھ دیر کیلئے مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 160 پوائنٹس نیچے آیا۔

انڈیکس204 پوائنٹس کے اضافے سے34 ہزار9 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور45,902,206 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,164,187,762 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z6Av6w

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times