
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کو علم ہی نہیں کہ کراچی اور جامشورو میں فرانزک لیب موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ناگہانی آفت پر سیاست کرنے اور بیان بازی سے گریز کریں۔
صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی لیب میں طیارہ حادثے کی میتیوں کا ڈی این اے لیا گیا ہے، پنجاب سے آنے والی ٹیم طیارے سے متعلق تحقیقات کے لیے آئی ہے لہذا میتوں کی شناخت کا پنجاب کی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کی لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جس کے باعث ان کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔
تاہم گزشتہ لاشوں کی شناخت کرنے کے لیے پنجاب فرانزک لیب کی ٹیمیں لاہور سے کراچی پہنچی ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سندھ حکومت کی مشاورت سے 8 فرانزک سائنسدانوں پر مشتمل تین فرانزک ٹیمیں کراچی بھیجی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Zwj5An
0 comments: