Tuesday, May 19, 2020

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، کاروباری افراد کے چہرے کھل اٹھے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 804 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 546 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

رپورٹ فائل کرتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 261 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

ابتدائی 3 گھنٹے کے کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 129,429,575 شیءرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,378,770,453 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203 پواءنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 33 ہزار 807 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bOb249

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times