Sunday, May 17, 2020

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا: عبدالعلیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان
پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ پنجاب نے رواں سال پچھلے تین سالوں سے زیادہ ریکارڈ گندم خریدی، پنجاب کے عوام کو گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 3.64ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں ابتک سب سے زیادہ گندم خریدی۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید بڑے ٹارگٹ کا حصول ہے، گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جیسے ہی ہدف مکمل ہوگا، فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے۔

عبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کے لیے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bztrBH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times