Tuesday, May 12, 2020

متحدہ عرب امارات سے آنے والے 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
تمام مریضوں کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات سے آنے والے 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کا وطن واپس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان واپس آنے والے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے حال ہی میں ملک واپس پہنچنے والے 65 پاکستانی باشندوں میں کرونا وائرس پوزیٹو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تمام مریضوں کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت پروسیس مکمل کرکے کورو نا نیگیٹو افراد کو ان کے گھروں کو بھجوا دیا جائے گا۔جبکہ کورونا پازیٹو کے تمام مریضوں کا باقاعدہ علاج معالجہ قرنطینہ سینٹر میں ہی کیا جائے گا جہاں وہ صحت یاب ہونے تک مقیم رہیں گے۔

مذکورہ متاثرہ افراد کا کچھ دن بعد دوبارہ کورونا کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور منفی آنے کے بعد انہیں گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز نے10مئی کو جاری بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹس کی تعداد بڑھا رہے ہیں ۔

آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے جاری بیان میں وزارت اوورسیز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں سے چھٹیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی وطن واپسی کے لیے پھنسے ہوئے ہیں ۔

بیان کے مطابق ہم تمام افراد کو واپس لانے کے لیے فلائٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہاں موجود افراد صبر سے کام لیں کیونکہ جب ہم فلائٹس کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں تو سارے سسٹم کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ امارات کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد احتیاطی اقدامات اختیار کرتے ہوئے ان غیر مُلکیوں کے بھی امارات واپس آنے پر پابندی لگا رکھی ہے جن کے پاس اماراتی ویزہ ہے، مگر وہ سفری پابندیوں کے باعث اپنے آبائی مُلک یا کسی اور مُلک میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اماراتی وزرات برائے خارجہ امور کی جانب سے توجدی سروس شروع کی گئی ہے جس میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے بعد اماراتی ویزہ ہولڈر کی جلد امارات واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dEmOPX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times