
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ وہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیٹیگری 4 کے مستحقین سے ملے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ سے امداد دی۔ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپیہ کے بدلے 4 اور دے گی۔
Yesterday I met recipients of #EhsaasEmergencyCash Category IV for labourers laid off work, funded by Prime Minister’s COVID Relief Fund. For every rupee donated, govt will give 4 more. Ehsaas data & transparency rules apply fully. Applications are open at https://t.co/yQ1oWiVt8w
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے لنک بھی شیئر کیا۔
کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے روزگار پروگرام کے لیے پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ مستحقین میں فنڈز تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے ہم نے 3 ہفتے میں 81 ارب روپے تقسیم کیے اور رقم نہایت غریب لوگوں میں تقسیم ہوئی۔
مزید پڑھیں: معاشی سرگرمیوں اور کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے: وزیراعظم عمران
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن سے بے روزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں لیکن اب بے روزگار افراد اپنا نام رجسٹرکروائیں گے اور وہ صرف اتنا بتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے روزگار افراد کے لیے ویب پورٹل لاؤنچ کر دیا ہے اور تمام رجسٹرڈ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ رقم کی تقسیم کے لیے شفافیت کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X2oMTy
0 comments: